محترم صاجزادہ رفیع احمد صاحب کے زمانہ صدارت مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ میں مولانا موصوف کا یہ قیمتی اور خیال افروز مقالہ مجلس نے شائع کیا تھا جس میں مصنف نے اس حقیقت کو مثالوں اور دلائل سے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے جانے والوں پر ان کے مخالفین کے اعتراضات ہمیشہ یکساں نوعیت کے ہی ہوتے ہیں اور اصلاح خلق کے لئے بھیجے جانے والے یہ پاکباز لوگ ایک ہی چشمہ سے پینے والے اور ایک ہی منبع سے نکلنے والے ہوتے ہیں۔
مصنف نے اپنے کثرت مطالعہ سے مشرق و مغرب کی مختلف مثالیں لاکر اس آیت کریمہ ما یقال لک الا ما قد قیل للرسل من قبلک کی تشریح و توضیح کردی ہے۔ اور صداقت حضرت مسیح موعودعلیہ السلام پر ایک مزید قیمتی کتابچہ تیار مہیا کردیا ہے۔