اُردو ترجمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑحضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام نے اس کتاب میں سید عبدالرزاق قادری بغدادی صاحب کے ایک اشتہار اور ایک خط کا جو عربی زبان میں حیدرآباد دکن سے آپ کو بجھوایا گیا اور جس میں آپ (علیہ السلام) کے دعویٰ کے خلافِ شریعت اور ایسے مدعی کو واجب القتل قرار دیا گیا تھا نیز آپ کی تصنیف ’’ التبلیغ‘‘ کو معارضِ قرآن قرار دیا تھا، کے اعتراضات کا مفصل و مدلل جواب تحریر فرمایا تا وہ اپنے خیالات کی اصلاح کریں اور تحفہ بغداد کے نام سے ۱۳۱۱ھ بمطابق جولائی ۱۸۹۳ء میں شائع فرمایا۔
اس عربی تصنیف کا اُردو زبان میں ترجمہ افادہٴ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں عربی متن اور اس کا اُردو ترجمہ بالمقابل دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔