بجواب تکذیب۔ خبط۔ تنقیہ وغیرہ
حضرت الحاج حکیم مولوی نورالدین، خلیفۃ المسیح الاوّلؓحضرت اقدس مسیح موعودعلیہ کی لاجواب کتاب براہین احمدیہ پر پنڈت لیکھرام اوربعض دوسرے آریوں نے جو اعتراضات کئے تھے وہ تکذیب براہین احمدیہ ، نسخہ خبط احمدیہ وغیرہ کے ذریعہ لوگوں تک پہنچ گئے۔ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کی اس جوابی کتاب میں ان تمام اعتراضات کا بڑی عمدگی سے رد کرتے ہوئے اسلام کی صداقت بڑے زور سے ثابت کی گئی ہے۔ اور قرآن کریم کی بڑی لطیف تفسیر کی گئی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حکم پر لکھی گئی یہ کتاب 1307ہجری بمطابق 1890ء میں شائع ہوئی۔ بعدازاں نومبر 1923میں مہتمم کتاب گھر قادیان نے دوبارہ شائع کیاتھا۔
موجودہ ایڈیشن نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے ٹائپ کرواکر 306 صفحات پر شائع کیا ہے۔