خطبات
حضرت حافظ مرزا ناصر احمد، خلیفۃ المسیح الثالثؒحضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1967ء میں خطبات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا جو مارچ سے جون تک جاری رہا۔ ان خطبات میں آپ نے ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بیت اللہ کعبہ کی از سر نو تعمیر کے تئیس 23 عظیم الشان مقاصد پر روشنی ڈالی، تا امت مسلمہ کے سامنے ہر لحظہ یہ مقاصد مد نظر رہیں اور امت محمدیہ کا ہر فرد ان مقاصد کو پورا کرنے میں از حد جدوجہد کرے۔
ان قیمتی نکات کو نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ ربوہ نے جنوری 1968ء میں 139 صفحات پرکتابی شکل میں شائع کیا۔