جماعت احمدیہ نے روز اول سے ہر نوع اور ہر مذہب و فرقہ کے مخالفین و معاندین کی طعن و تشنیع اور اعتراضات کا سامنا کیا ہے۔ ان مخالفین کا گوآپس میں کتنا ہی گہرا اختلاف اور تضاد ہو، جماعت احمدیہ کے مقابل پر یہ سب لوگ یکساں قوت اور جذبے سے حملہ آور ہوتے ہیں۔
اس کتاب کے مصنف نے غیر احمدی مسلمان علماء اور عیسائی منادوں کے یکساں اعتراضات اور متحد کوششوں کا تذکرہ کرکے 15 مختلف اعتراضات درج کرکے ان کا علمی جواب اور جائزہ پیش کیا ہے۔ صدسالہ جشن تشکر 1989ء کے موقع پر احمد اکیڈمی ربوہ کی طرف سے شائع کردہ اس کتاب کے 80 صفحات ہیں۔