احمدی بچوں اور بچیوں کو آسان اور سادہ الفاظ میں جماعت کی تاریخ سے روشناس کروانے کےلئے مؤلف کی یہ قابل قدر کاوش ہے۔ مؤلف کو چونکہ بطور نائب ایڈیٹر الفضل اورایڈیٹر ماہنامہ تشحیذ الاذھان تحریر کا وسیع تجربہ تھا، اس لئے انہوں نے اپنی اس تصنیف میں چھوٹے بچوں کے مناسب حال اور چھوٹے چھوٹے فقروں میں دلنشین انداز میں اختصار کے ساتھ سلسلہ کی تاریخ کو ابواب کی شکل میں پیش کیا ہے۔
اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1967ء میں سامنے آیا اور افادیت اورمقبولیت کے پیش نظر اس کتاب کے متعدد ایڈیشن سامنے آچکے ہیں۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن میں عہد خلافت خامسہ تک کے واقعات سمیت بعض ضروری اضافے شامل ہیں۔