والدین کی خدمت اور اطاعت
عبدالسمیع خانفاضل مصنف نے خدمت والدین کے اہم موضوع پر کمال محنت سے دلنشین کتاب مرتب کی ہے۔ اور عصر حاضر میں انسانی معاشروں میں جنم لینے والے ایک المیہ کے متعلق درست ترین رہنمائی مہیا فرمائی ہے۔محترم عبدالسمیع خان صاحب کا یہ مؤثر مضمون ’’الفضل ‘‘ میں آٹھ اقساط میں شائع ہواتھا، جسےبعد میں موضوع کی افادیت، اہمیت اور ضرورت کے تحت نہایت خوبصورتی سے کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہےتا اکرام والدین کے بارہ میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ، اسوہ رسول پاک ﷺ اور بزرگان کے دلکش عملی نمونوں پر مشتمل یہ ضروری پیغام ہر گھر تک باآسانی پہنچ سکے اور علم میں اضافے سے عمل کی ترغیب پیدا ہو۔