احادیث حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ملک سیف الرحمناحادیث نبوی ﷺ کا یہ نہایت دلکش مجموعہ 1967ء میں محترم مولانا ملک سیف الرحمٰن صاحب نے بڑی لمبی محنت اورخاص مہارت و کاوش سے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے زیر سایہ و اہتمام مرتب کیا تھا، جسے قبول عام کا اعزاز حاصل ہوا کیونکہ لوگوں کواس سادہ اور عام فہم مجموعہ کی صورت میں129 موضوعات پر ایک ہزار منتخب احادیث کا متن اور اردو مل گیا جس سے اخلاقی اور معاشرتی اعتبار سے عوامی تعلیم و تربیت کے لئے مفیدوسیلہ میسر آیا۔ نیز اختلافی مسائل کے لئے متعلق احادیث سے خاطر خواہ مواد جمع کردیا گیا ہے۔ مجموعہ کے آغاز میں حضرت مرزا طاہراحمد صاحب کا پیش لفظ موجود ہے اسی طرح علم الحدیث کی بنیادی اصطلاحات اور ابتدائی معلومات اوربعض ضروری تعارف بھی مختصراً شامل کتاب کئے گئے ہیں۔