جلسہ سالانہ قادیان 1904ء
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑسیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر 29 اور 30 دسمبر 1904 کو دو تقاریر مسجد اقصیٰ میں فرمائیں۔ یہ تقریریں 1905ء میں اخبار الحکم اور بدر میں شائع ہوئیں۔ نظارت نشر واشاعت نے تربیت، اصلاح اور روحانی ترقی کے لئے مفید ترین مواد سے پُر ان تقاریر کو کمپیوٹر پر ٹائپ کرواکر کتابی شکل میں شائع کیا ہے تا لوگ مامور و مرسل ربّانی کی زریں نصائح سے باآسانی آگاہ ہوکر رضائے الٰہی حاصل کرنے والے بن سکیں۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں ایک عجیب روحانی تاثیر رکھی ہے کہ آپ کا ایک ایک لفظ دل میں اترتا چلا جاتا ہے۔ ان تقاریر میں آپ علیہ السلام نے احباب جماعت کو حقیقی پاکیزگی اور تقویٰ کے حصول کی تلقین کرتے ہوئے مجاہدے، تدبیر، دعا، صحبت صادقین اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔