حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں

فہرست مضامین

دیباچہ

اللہ تعالیٰ جب اپنے مامورین اور مرسلین کو دنیا میں مبعوث کرتا ہے تو کثرت کے ساتھ امورِ غیبیہ ان پر ظاہر کرتا ہے اوراپنے دستِ قدرت سے آسمانی نشانات اور معجزات کے ذریعہ ان کی تائید و نصرت فرماتا ہے۔ اس آخری زمانے میں جب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تواپنی اس قدیم سنت کے موافق کثرت کے ساتھ ارضی و سماوی معجزات و نشانات آپؑ کو عطا فرمائے۔ چنانچہ آپ ؑ نے خدائے قادر سے خبر پا کر بہت ساری پیشگوئیاں فرمائیں جو خداتعالیٰ کے فضل سے نہایت صفائی کے ساتھ پوری ہوگئیں۔

کتاب ھذامیں حضرت مسیح موعودعلیہ ا لسلام کی ان ہزارہا پیشگوئیوں میں سے نمونۃً چند پیشگوئیاں بیان کی گئی ہیں تاکہ خدام واطفال ان پیشگوئیوں کو پڑھ کر اپنے ایمان کو تازہ کریں اور خدا تعالیٰ اور حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی صداقت پر ان کا نورِ یقین مضبوط سے مضبوط تر ہو۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو۔ آمین

پیش لفظ

مجلس خدام الاحمدیہ  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خدام و اطفال کی تعلیم و تربیت کے لیے آسان اور عام فہم زبان میں کتابیں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔ یہ کتاب “حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں “اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

یہ کتاب  1979ء میں سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے زمانۂ صدارت میں پہلی مرتبہ شائع ہوئی۔ شعبہ اشاعت مجلس خدام احمدیہ  اسے ایک مرتبہ پھر بعض ناگزیر تبدیلیوں کے بعد شائع کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔

کتاب ہذا کی دوسری اشاعت میں خاکسار کے ساتھ۔ ، ۔،۔ اور۔ نے تعاون کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین