حضرت صاجزاہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفۃ المسیح الثانی خدا تعالیٰ کی خاص بشارت کے تحت پیدا ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی خاص تائید ونصرت کے ساتھ 50 سال سے زائد عرصہ تک خلافت پر متمکن رہے۔ آپ کی سیرت و سوانح کے لئے سینکڑوں صفحات پر مشتمل کتابیں بھی ناکافی ہونگی ۔ زیر نظر چھوٹی سی ٹائپ شدہ کتاب حضرت مصلح موعود ؓ کی حیات طیبہ کی ایک مختصر سی جھلک پیش کررہی ہے ۔ جس کو بطور خاص نوجوان نسل کے لئے لکھا گیا ہے تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ آپ ؓ کی عہد ساز اور تاریخ ساز شخصیت کس قدر بلند اور عزم و ہمت سے پُر تھی آپ کا خدا پر ایمان اور توکل کس قدر پختہ تھا، اور آپ قوم کی بھلائی کے لئے کس قدر ولولہ رکھتے تھے۔