English Translation: Natural Disasters or Divine Punishment
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے منصب خلافت پر متمکن ہونے سے قبل یہ مضمون سپرد قرطاس کیا تھا جسے جماعت کے موقر علمی رسالہ الفرقان نے چار اقساط میں شائع کیا تھا۔ اس مضمون میں حضور ؒ نے بڑی تفصیل کے ساتھ اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ دنیا میں جو حوادث اور عذاب ظاہر ہوتے ہیں ان کا تعلق خدا کے فرستادوں کے انکار اور خدا کی ناراضگی سے ہے یا نہیں۔
مزید برآں اس مضمون میں حضور ؒ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ظاہر ہونے والے ایک مرض طاعون کا تفصیلاً ذکر فرما کر لکھا کہ طاعون کا نشان دوبارہ بھی ظاہر ہوسکتا ہے۔