فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی سیرت و سوانح پر قابل قدر مواد مہیا کیا ہے۔تحقیق و تفحص اور قدروقیمت کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اس حوالہ سے بھی اہم ہے کہ مصنف موصوف نے ‘‘ذریت طیبہ’’ میں سے حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، ان کے کلمات طیبہ سے فیضیاب ہوتے رہے، ان کے اخلاق حسنہ کے گواہ اور مورد بنے ، یوں یہ کتاب ایک عینی شاہد کی زبانی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے حالات زندگی کا مجموعہ ہے۔
یہ کتاب صرف ایک فرد کے سوانح و سیرت کا مجموعہ نہیں ہے کیونکہ حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ساری زندگی بنی نوع انسان ، اسلام ، احمدیت اور خلافت کی علمی، عملی، حالی و قالی خدمت میں گزری، یوں اس مواد کی اہمیت کئی لحاظ سے دو چند ہوجاتی ہے۔
ٹائپ شدہ قریبا ساڑھے پانصد صفحات پر مشتمل اس کتاب کے آخر پر مضامین، اسماء ،مقامات اور کتب کا انڈیکس بھی موجود ہے نیز چند تاریخی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔