از تصنیفات حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام
بشیرالدین الہٰ دین، حیدرآبادحضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام نے اپنے دعاوی اور دلائل کو عوام الناس کے سامنے پیش کرکے اپنی تصنیفات میں متعدد مواقع پر اللہ جل شانہ و اسمہ کا نام لیکر قسمیں کھائیں ہیں ، حلفاً بیان کیا ہے اور خدا ئے واحد کو گواہ بنا کر لکھا ہے کہ میں اپنے دعویٰ میں سچا ہوں اور میرا خدا میرے ساتھ ہے۔ یقینا جہاں یہ امر آپ کے من جانب اللہ ہونے اور عدم افتراء پر دلالت کرتا ہے وہاں سعید الفطرت لوگوں کے لئے دعوت فکر بھی ہے کہ آپؑ کا پیغام اس پہلو سے بھی موجب ہدائیت ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کو شاہد بنا کر اپنا دعویٰ بیان کیا ہے اور گزشتہ ایک صدی سے ہر دن آپ کا مشن ایک نئے افق کو چھو رہا ہے اور ہر نوع کی مخالفت اور دشمنی کی آندھیاں آپ کی قائم کردہ جماعت کو مٹانے میں ناکام رہی ہیں۔ اس مفید کتابچہ کے اب تک متدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ 40 صفحات پر مشتمل زیر نظر ٹائپ شدہ ایڈیشن کو فضل عمر پریس قادیان سے طبع کروایا گیا ہے۔