یہ ایک نہایت ہی قیمتی اور ایمان افروز مجموعہ ان خطابات کا ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے عیدین اور جمعہ کے مواقع پر دیئے۔ قرآن کریم کی کئی آیات کی ان میں تفسیر ہے۔ اور جماعتی تربیت کے لحاظ سے ان کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔اولاً اس کو 1912 میں مکرم شیخ عبدالحمید صاحب آڈیٹر ریلوے نے لاہور سے 2 جلدوں پر مشتمل 372 صفحات پر طبع کروایا تھا۔مرتب کنندہ نے جماعتی اخبارات الحکم، البدر اور الفضل کے شماروں سے حضورؓ کے قادیان میں مستقل تشریف آوری سے لیکر1913ءتک ارشادفرمودہ 118خطبات جمعہ ، خطبات عیدین اور خطبات نکاح کو طبع کروایا تھا۔جبکہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے مرتب کردہ اس موجودہ ایڈیشن میں 141خطبات اور ایک تفصیلی انڈیکس شامل ہے۔ دردمندانہ نصائح اور علم و حکمت کے بیش بہا خزانہ کی یہ ٹائپ شدہ کتاب قریبا 700 صفحات پر مشتمل ہے۔