خلافت کا موضوع بے شمار ذیلی عناوین اور شاخوں میں پھیلا ہوا ہے، اس مبارک اور مقدس عنوان پر جس نے بھی قلم اٹھایا ہے اس نے اپنی اپنی بساط اور ذوق کے مطابق قابل قدر مواد مرتب کیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں مصنف موصوف نے اپنا وہ غیر مطبوعہ مسودہ پیش کیا ہے جس میں خلافت کی تعریف، اہمیت، مقام، انوار و برکات، اس بابت ہماری ذمہ داریوں وغیرہ کا تذکرہ کرکے جماعت میں خلافت کی تاریخ، اس کے زیر سایہ عالمگیر ترقیات اور اس مقدس و مطہر نظام پر کم علمی اور شقاوت کے باعث ہونے والے اعتراضات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں۔ الغرض ساڑھے چار سو صفحات پر بہت قیمتی مواد، اعلیٰ و دیدہ زیب پیشکش اور حوالہ جات کے عمدہ معیار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔