دُرِّثمین اُردو

فہرست مضامین

الہامی اشعار

۱۔

کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے

جس کی مماثلت کو خدا نے بتا دیا

حاذق طبیب پاتے ہیں تم سے یہی خطاب

خوبوں کو بھی تو تم نے مسیحا بنا دیا

(ٹائیٹل پیج فتح اِسلام مطبوعہ ۱۸۹۰ء)

۲۔

قادِر کے کاروبار نمودار ہو گئے

کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے

۳۔

کافر جو کہتے تھے وہ نگوں سار ہو گئے

جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے

(۲،۳ : ضمیمۂ تحفۂ گولڑویہ حاشیہ صفحہ ۲۷۔ مطبوعہ ۱۹۰۲ء)

۴۔

دُشمن کا بھی خوب وار نکلا

تِس پر بھی وہ وار پار نکلا

(الحکم ۳۰ ؍اپریل ۱۹۰۲ء)

۵۔

قادر ہے وُہ بارگاہ ٹوٹا کام بناوے

بنا بنایا توڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے

(اخبار بدر۔ ۲۲ نومبر ۱۹۰۶ء)

۶۔

برتر گمان و وہم سے احمدؐ کی شان ہے

جِس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے

(حقیقۃ الوحی۔ صفحہ ۲۷۴ حاشیہ ۔مطبوعہ ۱۹۰۷ء)