حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ دیباچہ تیار کروایا تا قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ و تفسیرکے ساتھ طبع کیا جاوے۔اس کتاب میں درج بے نظیر باتیں آپؓ کے قرآن کریم کے محب اور خادم ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔ خدا تعالیٰ اور اس کے پاکیزہ کلام او ربرگزیدہ رسول ﷺ کے عاشق صادق کے قلب صافی سے نکلے یہ کلمات طیبات ہیں جن میں اہل مغرب میں سے اٹھنے والے مشہور نقادوں کے اعتراضات کے دندان شکن جوابات دیئے گئے ہیں۔ ضرورت قرآں پر لطیف بحث کی گئی ہے۔ آنحضرت ﷺ کی مقدس سیرت کے واقعات از ولادت تا وفات ایسے عمدہ اور دلکش پیرایہ میں بیان کئے گئے ہیں کہ بے نظیر ہیں، اس کتاب میں اسلام اور بانی اسلام کے لئے متعلق گزشتہ مذاہب کے بانیان کی پیشگوئیوں اور دیگر اساسی امور اسلامیہ پر نہایت پراثر بحث موجودہے۔ یوں اس مختصر مگر لاجواب کتاب کی صورت میں خدمت اسلام کی سبیل پیدا ہوئی، پہلے ایڈیشن مطبوعہ 1948ء سے لیکر اس دیباچہ کے متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور دیگر زبانوں میں تراجم کی الگ فہرست ہے۔