دینی معلومات
عہد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ
سوال: خلافت خامسہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے؟
جواب: 22 اپریل 2003ء کو بیت الفضل لندن میں نمازمغرب وعشاء کے بعد مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہوا اور لندن وقت کے مطابق 11:40 بجے رات (پاکستانی وقت کے مطابق 23 اپریل 2003ء کوصبح 3:40 بجے) حضرت صاحبزادہ مرزا مسروراحمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خلافت کا اعلان ہوا۔
سوال: حضورانور کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کے والدماجد اور والدہ ماجدہ کا نام بتائیں؟
جواب: 15 ستمبر 1950ء کو ربوہ میں۔ آپ کے والدماجد حضرت صاحبزادہ مرزا منصوراحمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ہیں۔ اور والدہ ماجدہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفۃ المسیح الثانی ہیں۔
سوال: حضورانور کی شادی کب اور کن سے ہوئی؟
جواب: 31 جنوری 1977ء کو حضور انور کی شادی حضرت سیدہ امۃ السبوح بیگم صاحبہ بنت مکرم سیدداؤدمظفرشاہ صاحب ومحترمہ صاحبزادی امۃ الحکیم صاحبہ سے ہوئی۔ 2فروری کو دعوت ولیمہ ہوئی۔
سوال: حضور انوروقف کرکے کب اور کس ملک میں گئے تھے؟
جواب: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اگست 1977ء میں وقف کرکے نصرت جہاں سکیم کے تحت غانا روانہ ہوئے۔ غانا میں 1977ء تا1979ء پرنسپل سیکنڈری سکول سلاگا اور 1979ء تا 1983ء پرنسپل سیکنڈری سکول السیارچر رہے۔ 1983ء تا1985ء احمدیہ زرعی فارم ٹمالے شمالی غانا کے مینیجر رہے۔ آپ نے غانا میں پہلی مرتبہ گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ 1985ء میں پاکستان واپس تشریف لائے۔
سوال: حضورانورناظراعلیٰ وامیرمقامی کے عہدہ پر کب متمکن ہوئے؟
جواب: 10دسمبر 1997ء کو۔ آپ تا انتخاب خلافت اس عہدہ پر فائز رہے۔
سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک مقدمہ میں اسیرراہِ مولیٰ رہے۔ کب؟
جواب: حضور30 اپریل 1999ء کو اسیر ہوئے اور 10 مئی 1999ء کو رہا ہوئے۔
سوال: حضورانورنے اپنے سب سے پہلے خطاب میں جماعت کو کیا پیغام عطا فرمایا؟
جواب: ” بہت دعائیں کریں۔ بہت دعائیں کریں۔ بہت دعائیں کریں۔”
سوال: حضورانور کے بابرکت دورخلافت کے پہلے جلسہ سالانہ (برطانیہ) میں کتنی بیعتیں ہوئیں؟
جواب: یہ جلسہ25 تا 27جولائی 2003ء اسلام آبادٹلفورڈ میں منعقد ہوا۔ 98 ممالک کی 229 اقوام کے 8 لاکھ 92 ہزار 403 افراد نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔ 25 ہزارکے قریب حاضری تھی۔
سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طاہرفاؤنڈیشن کا قیام کب فرمایا؟
جواب: 26 جولائی 2003ء کو۔
سوال: حضورانور نے احمدی طلبہ کو کم از کم کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کی تحریک فرمائی ہے؟
جواب: ایف اے تک۔
سوال: حضورانور اپنے پہلے غیرملکی دورہ پرکب روانہ ہوئے اور کب واپس تشریف لائے؟
جواب: حضورانور 19 اگست 2003ء کولندن سے روانہ ہوکر 20 تاریخ کو بذریعہ بیلجیم جرمنی پہنچے اور 8 ستمبرکوفرانس سے لندن واپس تشریف لے گئے۔
سوال: حضورانور اس دورہ میں کہاں کہاں تشریف لے گئے؟
جواب: بیلجیم، جرمنی، ہالینڈ، فرانس۔
سوال: جامعہ احمدیہ کینیڈا کا افتتاح کب ہوا؟
جواب: 7 ستمبر 2003ء کومسی ساگا کینیڈا میں۔
سوال: مغربی یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر”بیت الفتوح” کا سنگ بنیاد کب اور کس نے رکھا؟
جواب: حضرت خلیفۃ المسیح الربع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 19 اکتوبر 1999ء کو لندن میں بیت المبارک قادیان کی اینٹ سے رکھا۔
سوال: بیت الفتوح کا افتتاح کب ہوا؟
جواب: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 3 اکتوبر 2003ء کو نمازجمعہ کے ذریعہ افتتاح فرمایا۔
سوال: ربوہ میں قائم ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (دارالصناعۃ) کا قیام کب عمل میں آیا۔؟
جواب: 5 فروری 2004ء کو۔
سوال: خلافت خامسہ کی پہلی مجلس مشاورت پاکستان کب منعقد ہوئی؟
جواب: 26 تا 28 مارچ 2004ء ربوہ میں۔
سوال: حضورانور نے اپنا پہلا دورۂ مغربی افریقہ کب سے کب تک فرمایا؟
جواب: 13 مارچ 2004ء سے 13 اپریل 2004ء تک۔
سوال: حضورانوراس دورہ میں کن کن ممالک میں تشریف لے گئے؟
جواب: غانا۔ بورکینا فاسو۔ بینن۔ نائیجیریا۔
سوال: اس دورہ میں وہ کون سے ممالک ہیں جہا ں پر پہلی دفعہ کسی خلیفۃ المسیح کے مبارک قدم پڑے؟
جواب: بورکینا فاسو اوربینن۔
سوال: ایم ٹی اے ٹو (MTA2) کا آغازکب ہوا؟
جواب: 22 اپریل 2004ء کو۔
سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے اپنا پہلا دورۂ کینیڈا کب سے کب تک فرمایا؟
جواب: 21 جون تا 5 جولائی 2004ء۔
سوال: حضورانور نے تحریک جدیدکے دفتر پنجم کا آغارکب فرمایا؟
جواب: 5 نومبر 2004ء کو۔
سوال: صدسالہ خلافت جوبلی کس سال منائی جارہی ہے؟
جواب: خلافت احمدیہ کے100سال پورے ہونے پر 2008ء میں۔
سوال: حضورانور نے 2008ء تک کل کتنے موصیان کا ٹارگٹ عطا فرمایا ہے؟
جواب: کل چندہ دہندگان کا 50 فیصد۔
سوال: حضورانور نے اپناپہلا دورۂ سپین کب سے کب تک فرمایا؟
جواب: یکم جنوری 2005ء سے 16 جنوری 2005ء تک۔
سوال: حضورانور نے سپین کے کس شہر میں دوسری بیت الذکر بنانے کی تحریک فرمائی؟
جواب: سپین کے شہر ویلنسیا (Valencia) میں۔
سوال: طاہرہومیوپیتھک ہاسپٹل کی بنیادکب اورکہاں رکھی گئی؟
جواب: 17!اپریل2005ء کو ربوہ میں۔
سوال: نورالعین دائرۃ الخدمت الانسانیہ کس عمارت کا نام ہے؟
جواب: جماعت کے پہلے آئی اینڈبلڈبنک کا۔
سوال: حضورانورنے اپنا پہلا مشرقی افریقہ کا دورہ کب سے کب تک فرمایا؟
جواب: 26 اپریل 2005ء سے 25 مئی 2005ء تک۔
سوال: حضورانور نے مشرقی افریقہ کے کن ممالک کادورہ فرمایا؟
جواب: کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا۔
سوال: حضورانور پہلی دفعہ کب قادیان تشریف لے گئے؟
جواب: 15دسمبر2005ء کو
سوال: حضورانورنے اپنا پہلا مشرق بعید کا دورہ کب سے کب تک فرمایا؟
جواب: 4 اپریل 2006ء سے15 مئی2006ء تک۔
سوال: حضورانور نے مشرق بعیدکے کن ممالک کا دورہ فرمایا؟
جواب: سنگاپور، آسٹریلیا، فجی، نیوزی لینڈ، جاپان
سوال: دنیا کے کنارے (فجی) سے حضورانور کا براہ راست خطبہ کب نشر ہوا؟
جواب: 28 اپریل 2006ء کو۔
سوال: حضورانور نے 23 مارچ 2007ء کو کس احمدیہ چینل کا اجرا کیا؟
جواب: MTA 3 العربیہ۔
سوال: حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمدصاحب ابن حضرت مرزا بشیرالدین محموداحمد صاحب نے کب وفات پائی؟
جواب: 29 اپریل 2007 ء کو۔ آپ تقسیم ہند کے بعد قادیان میں ہی رہائش پذیر ہوئے اور بوقت وفات بطورناظراعلیٰ و امیر مقامی قادیان خدمات بجا لارہے تھے۔