دیوبندی مکتبہ فکر کے مولویوں کی طرف سے جماعت احمدیہ اور بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام پر طرح طرح کے اتہامات اور بہتان تراشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں یہ لوگ نہایت گندی، غلیظ زبان اور اپنی من پسند سوقیانہ طرز اختیار کرتے ہیں تا دلیل اور ثبوت سے عاری،عوام الناس کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والا یہ طبقہ معصوم احمدیوں کے خلاف اپنی روائتی اشتعال انگیزی کو جاری رکھ سکیں۔ اس صورت حال میں سادہ لوح مسلمان بھائیوں کو ان دشمنان حق کی اصلیت سے آگاہ کرنے کے لئے مکرم منیر احمد خادم سابق مدیر ہفت روزہ بدر قادیان نے مذکورہ بالا عنوان کے تحت ایک ہفتہ وار اداریئے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جسے اولاً 1996ء میں اخبار میں شائع کیا گیاتھا اور بعد ازاں استفادہ عام کے لئے کتابی شکل دی گئی تھی۔
موجودہ ایڈیشن نظارت نشر و اشاعت قادیان نے فضل عمر پریس سے ٹائپ کرکے شائع کیا ہے۔