حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمدی احباب میں عبادت الٰہی کا ذوق بڑھانے، ان کے عبادات کے معیار کو ترقی دینے اور دعا کے وسیع ترین مضامین کی تفصیلات سمجھانے کے لئے پر معارف خطبات جمعہ کا ایک سلسلہ شروع فرمایا تھا۔ ان 24 خطبات جمعہ کو کتابی شکل میں پیش کیاگیا ہے جس میں متن میں سہولت پیدا کرنے کے لئے عناوین بھی شامل کئے گئے ہیں اور آخر پر انڈیکس بھی موجود ہے۔