ایک دیوبندی عالم مولوی محمد یوسف لدھیانوی نے ’’قادیانیوں کو دعوت اسلام‘‘ کے نام سے 48 صفحات کا ایک کتابچہ لکھا تھا جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، حضوری باغ روڈ ملتان کی طرف سے شائع کیاگیا۔
اس رسالہ میں معاند مولوی نے جماعت احمدیہ کے خلاف کئی درجن اعتراضات درج کئے اور بزعم خویش افراد جماعت کو دعوت دی کہ وہ احمدیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مولوی موصوف یہ رسالہ بغض، بدزبانی، تعصب، جعل سازی کی تصویر اور دھوکہ و فریب کا شاہکار ہے۔
قریباً دو سو صفحات پر مشتمل اس جوابی کتاب میں مولوی موصوف کے رسالہ کے پیش لفظ سمیت پانچوں فصلوں کا مختصر مگر جامع اور مسکت جواب دیا گیا ہے۔