حضرت مولانا محمد اسماعیل حلالپوری کا مرتب کردہ ’’رسالہ درود شریف‘‘ پہلی دفعہ قادیان سے شائع ہوا، اور اس کی مقبولیت کے باعث متعدد ایڈیشن سامنے آتے رہے، جن میں ضروری ترامیم اور مناسب اضافے بھی ہوتے تھے۔ 1939ء میں منائی جانے والی خلافت جوبلی کے موقع پر 180بزرگان سلسلہ نے یہ کتاب بطور ’’ہدیہ مبارکہ‘‘ حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت پائی تھی۔اس کتاب میں نبی کریم ﷺ پربھیجے جانے والے مسنون درود وسلام کے حوالہ سے ضروری حوالہ جات اور اقتباسات کا گلدستہ سجایا گیا ہےاوراس مبارک ذکر کے افضال و برکات اور اس کو سمجھ کر پڑھنے کے نتیجہ میں ملنے والی برکات کا جماعتی لٹریچر سے مفید مواد جمع کردیا گیا ہے۔