اُردو ترجمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑحکم و عدل حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰة والسلام نے اپنی کتاب ’’سرّ الخلافة‘‘ جو کہ فصیح و بلیغ عربی زبان میں ہے ۱۸۹۴ء میں تصنیف فرمائی اور روحانی خزائن جلد ۸ میں شامل ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان باعث نزاع مسئلہ خلافت راشدہ کے بارہ میں حضورؑ نے اس کتاب میں سیر حاصل بحث فرمائی ہے۔ آپ نے دلائل قطعیہ سے ثابت فرمایا کہ چاروں خلفاء راشدین برحق تھے تاہم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب صحابہ کرام سے اعلیٰ شان رکھتے تھے اور آپ اسلا م کے لئے آدمِ ثانی تھے اور آیت استخلاف کے حقیقی معنوں میں آپ مصداق تھے۔ نیز باقی صحابہ کرامؓ کے فضائل کا بھی آپ نے بیان فرمایا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام نے اپنی اس کتاب میں عقیدہ ظہورِ مہدی کا ذکر کرکے اپنے دعویٰ ٴ مہدویّت پر شرح و بسط سے بحث کی ہے الغرض مسئلہ خلافت پر یہ ایک بیش بہا کتاب ہے۔
اس کتاب کا ایک حصہ عربی زبان میں ہے۔ عربی حصہ کا متن اور اس کے بالمقابل اردو ترجمہ درج ہے نیز قارئین کی سہولت کے لئے سرالخلافة کا اردو حصہ بھی شامل اشاعت ہے۔