سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درخشاں پہلو
حضرت مرزا بشیر احمدؓ، ایم اےحضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کے آخری برسوں 1959، 1960، 1961 اور 1962ء میں جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ’’ذکر حبیب‘‘ کے عنوان کے ماتحت بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت کے مختلف پہلو اور حضور ؑ کی زندگی کے چیدہ چیدہ واقعات نہایت اچھوتے انداز میں بیان فرمائے تھے، واقعات کے انتخاب میں حضرت مرزا بشیر احمد ؓ کی نظر بہت گہری اور محتاط تھی ۔ عبارت میں سلاست اور روانی کے باوجود حضرت میاں صاحب ؓ کا انداز بیان اس قدر دلکش اور پرشوکت ہوتا تھاکہ سامعین پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی تھی ۔
حضرت میاں صاحب ؓ کی زندگی میں یہ چاروں مقالات سیرت طیبہ، درمنثور، درمکنون اور آئینہ جمال کے نام سے علیحدہ علیحدہ شائع شدہ تھے ۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی خواہش کے احترام میں نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ نے ان مقالات کو ایک ساتھ کتابی شکل میں شائع کیا ہے یوں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت کے درخشاں پہلوؤں کے مطالعہ کے لئے ایک لاجواب کتاب میسر آئی ہے۔