یا عین فیض اللہ و العرفان
جلال الدین شمس، سابق مبلغ بلادِ عربیہ و غربیّہحضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف لطیف آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصہ میں ایک قصیدہ حضرت نبی کریم ﷺ کی مدح میں 70 اشعار پر مشتمل درج فرمایا ہے جس کے اعلیٰ معانی اور عمدہ ، دلچسپ ، عجیب و غریب اور فصیح الفاظ رب کریم کے عطا کردہ تھے، اس قصیدہ کی قبولیت اور مقبولیت سے زمانہ آگاہ ہے۔ مبلغ بلاد عربیہ مولانا جلال الدین شمس صاحب نے ستمبر 1956ء میں اس قصیدہ کے مشکل الفاظ کے معانی، اردو ترجمہ اور اشعار کی شرح واقعات اور اقتباسات کتب حضر ت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام سے اخذ کرکے مرتب کی جو آپ کی اس قصیدہ انیقہ سے محبت اور وارفتگی کا بھی ثبوت ہے نیز اس بے مثل کلام کے نہاں در نہاں معانی اور مطالب کی جھلکیاں بھی پیش کر رہا ہے۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن قریبا 200 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں پروف ، پیشکش اور حوالہ جات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔