شمائل النبی ؐ


شائع کرده نور فاؤنڈیشن لندن

نور فاؤنڈیشن نے امام الحدیث محمد بن عیسیٰ الترمذی کی مرتب کردہ شمائل النبی ﷺ کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ جس میں آنحضور ﷺ کے حلیہ، بال، کنگھی، خضاب، سرمہ، لباس، رہن سہن، موزے، جوتے، انگوٹھی، تلوار، زرہ، عمامہ، چلنے، بیٹھنے، ٹیک لگانے، کھانے، پینے، وضو کرنے،خوشبو لگانے ، نیند، نوافل، اخلاق، حیاداری، عمر، وفات، ورثہ وغیرہ کے متعلق روایات کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس کتاب میں عربی متن کے سامنے سلیس اور بامحاورہ اردو ترجمہ درج کیا گیا ہے اور عند الضرورت حاشیہ میں وضاحتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

کتاب کے آخر  پر آیات قرآنیہ، اطراف حدیث (جس سے حدیث کے عربی الفاظ تلاش کرنا آسان ہوجاتا ہے) مضامین، اسماء ، مقامات اور کتب کا تفصیلی انڈیکس شامل ہے جس سے استفادہ مزید آسان ہوگیا ہے۔