آغاز تا عہد خلافت رابعہ
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒحضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات جمعہ میں جماعت احمدیہ میں شہادت کا بلند مرتبہ پانے والے خوش نصیب احمدیوں کے ذکر خیر کا سلسلہ فرمایا تھا اس کو طاہر فاونڈیشن ربوہ نے کتابی شکل میں مرتب کرکے شائع کیا ہے۔ اس میں آغاز احمدیت سے لیکر خلافت رابعہ تک کے شہداء کی قابل تقلید قربانیوں، پاکیزہ زندگی اور اوصاف حمیدہ کا دلنشین اور پر اثر تذکرہ فرمایا ہے۔
مورخہ 14 اپریل 1999ء کو خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قابل فخر فرزند محترم صاجزادہ مرزا غلام قادر صاحب نے شہادت کا اعزاز پایا اور 16 اپریل کو خطبہ جمعہ میں حضورؒ نے شہید مرحوم کا تذکرہ فرمایا ، اگلے جمعہ میں سید الشہداء حضرت سید عبداللطیف صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر فرمایا، اس کے بعد حضور ؒ نے شہدائے احمدیت کے تذکرہ پر مبنی سلسلہ شروع فرمایا جو 23 جولائی 1999 تک جاری رہا، یہ کل 15 خطبات جمعہ تھے۔
اس کتاب میں خطبات شہداء کے بعد خلافت رابعہ تک کے دیگر شہداء کا تذکرہ بطور ضمیمہ شامل کتاب کیا گیا ہے۔اس ضمیمہ میں 32 شہداء کامختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ضروری حوالہ جات اور اسماء و مقامات کا اشاریہ بھی دیا گیا ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ میسر تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔