حضرت سید میر مسعود احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ نے شیخ عجم حضرت صاجزادہ سید محمد عبداللطیف شہید رضی اللہ عنہ ، آپ کے شاگردان اور ان کو پیش آنے والے واقعات کی تاریخ بڑی محنت اور جدوجہد سے جمع کرکے مرتب کی ہے۔
400 صفحات پر مشتمل یہ ٹائپ شدہ کتاب 6 ابواب میں منقسم ہےجس سے شہید اول افغانستان جواں سال صالح مولوی عبدالرحمنؓ، شیخ عجم صاجزادہ عبداللطیف شہید کی سوانح عمری، شہید مرحوم کا خاندان، واقعہ شہادت اور اس کے بعد امیران کابل کی طرف سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم و مصائب، سوانح حیات مولوی نعمت اللہ شہید، قاری نور علی اور مولوی عبدالحلیم، مولوی عبدالستار خان معروف بہ بزرگ صاحب ، مولوی عبدالغفار صاحب اور ملا میرو صاحب کے حالات زندگی آئندہ نسلوں کی ترقی ایمان کے لئے کتابی شکل میں محفوظ ہوگئے ہیں ۔