اس کتاب میں حضرت محمد ﷺ کے معزز اصحاب کی ایمان کی خاطر قربانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
اوریہ حضرت محمد رسول کریم ﷺ کی ہی قوت قدسیہ کا زبردست اعجاز تھا۔ دین کی راہ میں مصائب و شدائد کا مقابلہ کرنا تو ہر نبی کے ماننے والوں کا شیوہ رہا ہے۔ لیکن رسول کریم ﷺ کے متبعین نے آپ کے فیضان تربیت کے نتیجہ میں دشمنوں کی اشد مخالفت کے مقابل پر جو نمونے دکھائے وہ ہر آنے والی نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔