صد سالہ تاریخ احمدیت

بطرز سوال و جواب


شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی تصنیف ’’انقلاب حقیقی‘‘ میں فرمایا:

’’بعض کتابیں سوال و جواب کے رنگ میں لکھی جائیں تاجماعت کا ہر شخص ذہن نشین کرلے۔‘‘

یہ کتاب اس ارشادکی تعمیل کررہی ہے۔ جماعت احمدیہ کی تاریخ ایک خزانہ ہے جس میں آباء کے کارہائے نمایاں محفوظ ہیں۔ یہ خزائن آئندہ نسلوں کو مقابلےاور محاسبے کے احساس سے متمتع کرتے ہوئے اپنی مساعی کو بلندتر، وسیع تر اور تیز تر کرنے کا حوصلہ دیں گے۔ نیز مختصر وقت میں جماعت کی تدریجی ترقی کا جائزہ ازدیاد علم و ایمان کا باعث ہوگا۔

جماعت احمدیہ کی صدسالہ تاریخ اور عالمگیر ترقیات کا گراف ثابت کررہا ہے کہ ہماری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہ ہے اور ولولہ انگیز آسمانی تائید یافتہ قیادت کی نگرانی میں جماعت کا قدم دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی شاہراہ پر سوئے منزل رواں دواں ہے۔