مؤرخہ ۲۸ ؍اگست ۲۰۲۰ء کو حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، یو کے میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حکم و عَدْل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی تحریرات و ارشادات کی روشنی میں اہلِ بیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان فرمایا اور محرّم کے ایام میں بالخصوص درود شریف کے ورد اور دیگر دعاؤں کی تحریک فرمائی۔
احباب کے فائدہ کے لئے یہ خطبہ جمعہ انگریزی ترجمہ کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے کہ کہ گھر کے اردو اور انگریزی دان دونوں اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ احباب کو چاہیے کہ نہ صرف خود حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس خطبہ جمعہ سے استفادہ کریں بلکہ دوسروں کو بھی مطالعہ کی غرض سے دیں۔