مولوی مشتاق احمد چشتی کے رسالہ فاتح قادیان کا جواب
ہادی علی چوہدریناروے میں مقیم ایک امام مسجد مولوی مشتاق احمد چشتی نے ایک کتاب ’’فاتح قادیان‘‘ لکھی جس میں جھوٹ، تلبیس اور خیانت سے کام لیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف اور پیر مہر علی شاہ گولڑوی کی شان میں قلابے ملائے تھے۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعدمولوی صاحب موصوف خود مسجد کے مالی معاملات میں خردبرد اور خیانت کے مرتکب ہوکر رسوائے عالم ہوتے رہے۔
زیر نظر کتاب قریباً یکصد صفحات پر مشتمل ہے جو اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز کی شائع کردہ ہے۔ اس میں پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے ساتھ ہونے والے معاملات کی زمانی ترتیب اور اصل کہانی کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔