جماعت کے مخالفین اپنی دوکانداری چمکانے کے لئے جھوٹ اور دھوکے کو بھی جائز اور مرغوب سمجھتے ہیں، جیسا کہ ایک معاند منظور چنیوٹی تھا، یہ شخص امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ کے سامنے کھڑا ہوا، اور پھر وقت نے گواہی دی کہ یہ شخص نہ صرف جھوٹ کا عادی تھا، بلکہ اپنی مسلسل ناکامی اور نامرادی کے باعث بے حس ہوچکا تھا، جماعت احمدیہ کا تو اپنےامام ہمام کے زیر سایہ عالمگیر ترقیات کا سفر جاری و ساری رہا ،اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز کے شائع کردہ اس مختصر کتابچہ میں تاریخی حقائق کے ساتھ مولوی منظور چنیوٹی کے مباہلہ کے حوالہ سے تاریخ محفوظ کی گئی ہے۔