یہ کتاب پہلی دفعہ نومبر 1879ءمیں رگھوناتھ پریس جموں کشمیر میں شیخ فتح محمد صاحب رئیس جموں کی فرمائش پر 128 صفحات پر شائع کی گئی تھی۔
جبکہ یہ موجودہ ایڈیشن ٹائپ شدہ ہےاور 195 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں فارسی تحریرات من و عن درج ہیں۔ سائل کے سوالات کی زبان فارسی ہے یہ کتاب اس سوال کے جواب میں لکھی گئی کہ بغیر سورۃ فاتحہ نماز جائز ہے یا نہیں؟ اس میں سورۃ فاتحہ کی فرضیت کے دلائل اسلامی لٹریچر سے دیئے گئے ہیں۔کتاب کے شروع میں فہرست مضامین درج ہے لیکن آخر پر انڈیکس موجود نہ ہے۔ یہ کتاب انیسویں صدی کے علمی مناظروں کے جھلک دکھاتی ہے۔