ہجرتِ مسیح اور قبرِ مسیح سے متعلق اہم اقتباسات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑاس کتاب میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کی کتب، تحریرات، ملفوظات و مکتوبات وغیرہ سے حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی فلسطین کے علاقہ سے واقعہ صلیب کے بعدخفیہ مگر کامیاب ہجرت کرکے ہندوستان میں آکر کشمیر میں رہنے اور یہاں فوت ہونے کے بارہ میں اہم اقتباسات کو باحوالہ جمع کردیا گیا ہے، جس سے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے کسر صلیب کے مشن کی تکمیل اور کشمیر کے شہر سری نگر کے محلہ خانیار میں حضرت مریم صدیقہ علیھا السلام کے بیٹے کی قبر کی موجودگی، مرہم عیسیٰ وغیرہ سمیت دیگر تمام قابل قدر اور اہم شواہد و جدید اور حیران کن تحقیقات کے متعلق مواد ایک جگہ جمع کردیا گیاہے۔ اس ٹائپ شدہ کتاب کے آخر پر انڈیکس وغیرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔