قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

مولانا محمد حمید کوثر

جلسہ سالانہ وغیرہ کے مواقع پر قادیان دارالامان میں کثرت سے وارد ہونے والے مسیح پاک ؑکے مہمانوں ، نومبائعین اور پرانے احمدیوں کے استفادہ و رہنمائی کے لئے مرتب کئے گئے مختصر کتابچہ میں قادیان کے مقدس اور اہم تاریخی مقامات کے حوالہ سے ضروری تاریخی اور بنیادی معلومات جمع کی گئی ہیں۔

قادیان کا محل وقوع، اس بستی کی تاریخی اور مذہبی اہمیت، مقامات کے پرانے اور نئے نام ، مقامات کے بارہ میں روایات اور اقتباسات پیش کرنے  کے ساتھ ساتھ اس کتابچہ میں رہنمائی اور آسانی کے لئے  بعض نقشے اورمختلف نوع کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے  ضروری وضاحتی نوٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔