قرآن کریم کے مشکل الفاظ کے معانی

بشیر احمد قمر

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب نے ’’قرآن کریم کے مشکل الفاظ کے معانی‘‘  کے نام سے ایک کتاب مرتب کرنے کی توفیق پائی جسے نظارت اشاعت ربوہ نے شائع کیا۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلہ میں اضافہ ہے جس میں اردو کے ساتھ ساتھ مکرم طاہر محمود احمد صاحب نے انگریزی ترجمہ بھی شامل کردیا ہے تا استفادہ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکے۔ انگریزی ترجمہ کے لئے حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ  اور حضرت ملک غلام فریدصاحبؓ کے انگریزی تراجم قرآن سے استفادہ کیا گیا ہے۔ قریبا 300 صفحات میں خوبصورت طرز پر عربی الفاظ کے نیچے اردو اور انگریزی مطالب کو درج کیا گیا جس میں پیش کش دیدہ زیب اور سہل  کو رکھا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ قریباً ہر مشکل لفظ کا ترجمہ بغیر کسی تکرار کے سامنے آجائے۔ نیز کتاب کے شروع میں تلاوت قرآن کریم کے پڑھنے اور سننے والوں کے لئے چند ضروری ہدایات اردو اورانگریزی زبان میں شامل کی گئی ہیں۔