لباس التقویٰ
بیسوی صدی کے بعض اہم واقعات
عالمی اور ملکی واقعات پر مختصر نظر
1901
22جنوری 1901کو انگلستان پر طویل عرصہ تک حکمرانی کرنے والی ملکہ وکٹوریہ 81برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
پہلے نوبل انعامات تقسیم کئے گئے۔ 1902
برلن میں زیر زمین ریلوے قائم ہوئی۔ برطانیہ میں چیچک کی زبردست وباء پھیلی۔
1903
17 دسمبر 1903رائٹ برادران نے ہوائی جہاز اُڑانے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
1904
روس اور جاپان کی جنگ ہوئی۔ مصنوعی ریشم تیار کیا گیا۔ برطانیہ میں پہلی بار گھوڑوں کی بجائے پیٹرول سے چلنے والی بسیں منظر عام پر آئیں۔ امریکی اخبار نے پہلی بار رنگین تصویر شائع کی۔ 1905
اسپرین منظر عام پر آئی۔
پنجاب میں خوفناک زلزلہ آیا جس میں 10ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔
1906
برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز بنا۔
فیصل آباد کا گھنٹہ گھر تعمیر کیا گیا۔
1907
فرانس کے ڈاکڑوں نے جانوروں کی تبدیلی قلب کی کوشش کی۔ بوائے سکاؤٹ تحریک کا آغاز ہوا۔
ممبئی (انڈیا) میں برقی ٹرام شروع ہوئی۔
1908
پہلا فضائی حادثہ ہوا۔
1909
پہلی خاتون پائلٹ کو ہوا بازی کا لائسنس ملا۔ پنشن کے نظام کا آغاز ہوا۔
لاہور میں ہوائی جہاز کی پہلی پرواز کی نمائش ہوئی۔ مارکونی کو نوبل انعام دیا گیا۔
1910
خالص ریڈیم تیار کیا گیا۔ مصنوعی ربڑ تیار کیا گیا۔
روس میں ہیضے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ 1911
کوہ نور ہیرا برطانوی ملکہ کے تاج میں جڑا گیا۔ ہوائی ڈاک کا آغاز ہوا۔ دریائے اینگ سی (چین) میں سیلاب سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
14دسمبر 1911کو ناروے کے مشہور مہم جو رولڈ نے قطب جنوبی سر کرلیا۔
1912
امریکہ میں پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا آغاز ہو ا۔
ٹارزن کا کردار تخلیق ہوا،
فرانس نے مراکش پر قبضہ کیا۔ ڈیزل سے گاڑی چلائی گئی۔
14اپریل 1912کو دنیا کا مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک اپنے اولین بحری سفر کے دوران ایک آئس برگ سے ٹکڑا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا جس میں تقریباً 1500افراد ہلاک ہوئے۔
1913
11اکتوبر 1913کو نہر پانامہ کی تعمیرمیں آنے والی بڑی رکاوٹ دور ہوئی اور نہر تعمیر ہوئی۔
نیو یارک میں دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
1914
پہلی جنگ عظیم کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیا کے ولی عہد کا قتل اس جنگ کی بنیاد بنا۔
برطانیہ میں ایک لاکھ مزدوروں نے ہڑتال کی۔
1915
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا آغاز ہوا۔
کیمیائی ہتھیار متعارف ہوئے۔ 1916
برطانوی افواج نے ترکی کے ہاتھوں شکست کھائیٰ۔
1917
7نومبر 1917روس میں سوشل انقلاب رونما ہوا۔
زار روس کو تاج تخت سے معزول کر دیا گیا۔ چند ماہ بعد عوام نے لیٹن کی قیامت میں کرنسکی کی حکومت کا تختہ الٹ کر ایک نئے عہد کا آغاز کیا۔
1918
پہلی جنگ عظیم بے شمار ہلاکتوں کے بعد ختم ہوئی۔
برطانوی خواتین کو پہلی بار ووٹ کا حق ملا۔
1919
جلیانوالا باغ میں ایک جلسے پر فائرنگ کی گئی 379افراد ہلاک ہوئے۔
1920
خلافت عثمانیہ ختم کردی گئی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں خواتین کا داخلہ شروع ہوا۔
1921
ہڑپہ(پاکستان) میں قدیم تہذیب کے آثار کی دریافت کا سلسلہ شروع ہوا۔
ٹوکیو ریلوے اسٹیشن پر جاپانی وزیر اعظم کو قتل کردیا گیا۔
1922
امریکہ کے مشہور، ریڈزر ڈائجسٹ جاری ہوا۔
عالمی عدالت انصاف قائم کی گئی۔
1923
امریکہ نے دنیا کا پہلا بلڈوزر تیار کیا۔
جاپان میں ہولناک زلزلے سے تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
1924
سید جمال الدین افغانی کی میت لاہور لائی گئی۔ جو چالیس سال قبل قسطنطینہ میں دفن کی گئی تھی بعد ازاں لاش کو افغانستان کی تحریک پرکابل میں دفن کیا گیا۔
روس کے معروف سوشل رہنما ’’لینسن کا انتقال ہوا۔ جس کی میت آج بھی ماسکو(روس) میں محفوظ ہے، جو دیکھی جاسکتی ہے۔
1925
جارج برنا ڈ شاہ کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔
رضا شاہ پہلوی ایرانی تخت پر براجمان ہوئے۔
1926
پہلی آٹو میٹک استری تیار کی گئی۔
ڈاکڑ عبدا لسلام، ملکہ الزبتھ، ابن انشا، ادا جعفری کا سن پیدائش ہے۔ 1927
بولنے والی فلموں کا آغاز ہوا۔
ہندوستا ن میں ریڈیو نشریات کا آغاز ہوا
1928
لندن اور نیو یارک کے درمیان پہلی بار ٹیلی فون سروس کا آغاز ہوا۔
بحر اوقیانوس کو پہلی بار کسی خاتون ہوا باز نے عبور کیا۔
1929
رنگین ٹی وی نشریات کا آغاز کیا گیا۔
امریکی انجینئر نے آلہ تنفس تیار کیا۔
1930
پہلی رنگین کیمرہ فلم بنا ئی گئی۔
پہلا عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ ہوا۔
قسطنطنیہ کا نا م استنبول رکھ دیا گیا۔
1931
امریکی ترانہ وجود میں آیا۔
دنیا کی بلند ترین عمارت ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ تیار ہوئی۔
1932
بی بی سی نے پہلی بار ٹیپ ریکارڈ میں آواز بھری۔
سکھر بیراج (پاکستان) کی تعمیر شروع ہوئی۔
1933
کیلفورنیا میں تیل کی تلاش کا کام شروع ہوا۔
1934
بہار میں زلزلے نے دو ہزار افراد کی جان لے لی۔
اکتوبر 1934کو چین کے انقلابی رہنما ماوزے تنگ کی قیادت میں چیانگ کائی شیک کی حکومت کے خلاف تاریخی لانگ مار چ کا آغاز ہوا۔
1935
کوئٹہ میں ہولناک زلزلے سے ساٹھ ہزار افراد ہلا ک ہوئے۔
مسجد شہید گنج لاہور کا واقعہ رونما ہوا۔
1936
کرکٹر جہانگیر خان نے کھیل کے دوران گیند سے چڑیا کو ہلاک کردیا۔
جرمنی میں ہیلی کاپٹر کا کامیاب تجربہ ہوا۔
1937
مشہور موجد مارکونی انتقال کرگیا۔
ریڈیو لاہور کا آغا ز ہوا۔
1938
محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب دیا گیا۔
1939
دوسری عالمی جنگ شروع ہوئی۔
عراق میں تین سالہ بادشاہ تخت نشین ہوا۔
1940
23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔
1941
روزنامہ انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ کا اجراء ہوا۔
1942
وائس آف امریکہ نے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔
1943
پہلا مشینی گردہ تیار کیا گیا۔
بال پوائنٹ قلم منظر عام پر آیا۔
1944
جرمنی کا لندن پر کروز میزائلوں سے حملہ اور جرمنی کی پسپائی کا آغاز
1945
ہیروشیما اور ناگا ساکی (جاپان) پر امریکہ نے ایٹم بم گرائے اور لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں کا نقصان ہوا۔
1946
لندن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا۔
1947
پہلی اسلامی ریاست (پاکستان) کا قیام 14اگست بروز جمعرات عمل میں آیا۔
امریکہ کے ایک طیارے نے بغیر پائلٹ پرواز کی۔
1948
قائد اعظم محمد علی جناح انتقال کرگئے۔
بھارت نے حیدر آباد (دکن) پر جبراً قبضہ کرلیا۔
پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری ہوا۔
1949
رو س نے ایٹم بم کا تجربہ کیا۔
پاکستان کے قومی ترانے کی دھن منظورکی گئی۔
1950
امریکی صدر تھیوڈر نے ٹیلی گراف کے ذریعے دنیا بھر کے لئے پیغام نشر کیا۔
کریڈٹ کارڈ متعارف کروایا گیا۔
شکاگو میں گردے کی تبدیلی کے لئے آپریشن کیا گیا۔
1951
پاکستان کے وزیر اعظم لیاقت علی خان قتل ہوئے۔ ہاشم خان نے پہلی بار برٹش اوپن سکوائش چیمپئن شپ جیتی۔ لندن میں شطرنج کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ ہوا۔
1952
امریکہ میں انسانی دل کا والو تبدیل ہوا۔
ہائیڈروجن بم کا تجربہ ہوا۔
برطانیہ نے پہلا ایٹمی دھماکہ کیا۔
1953
پاکستان میں پہلا مارشل لاء نافذ کیا گیا۔
29مئی 1953کی صبح ساڑھے گیارہ بجے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا گیا۔
1954
امریکہ نے آبدوز تیار کی۔
اٹلی کوہ پیماؤں نے پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔
حضرت چوہدری سر محمد ظفراللہ خان صاحب عالمی عدالت کے جج بنائے گئے۔
1955
پولیو ویکسین تیار کی گئی۔
مشہور سائنس دان آئن سٹائن فوت ہوئے۔
1956
برطانیہ میں پہلی بار جوہر ی توانائی کو صنعتی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔
سمندر میں ٹیلی فون کے تار بچھائے گئے۔ پاکستان کا آئین منظور کیا گیا۔
1957
14اکتوبر 1957روس نے دنیا کا پہلا مصنوعی سیارہ زمین کے مدار میں روانہ کیا۔
1958
امریکی خلائی تحقیق کا ادارہ (ناسا) قائم ہوا۔
برطانیہ میں پہلی موٹروے تیار ہوئی۔
پاکستانی بلے باز محمد حنیف نے 16 گھنٹے 10 منٹ کریز پر رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
1959
روس کا خلائی جہاز (لونا دوئم) (لونا روسی زبا ن میں چاند کو کہتے ہیں۔ ناقل) چاند سے ٹکرا گیا اور تباہ ہوگیا۔ اس کے بعد روس نے خلائی جہاز لونا سوئم روان کیا۔
1960
21جولائی 1960کو پہلی مرتبہ ایک خاتون نے کسی ملک کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالا اس خاتون کا نام سر ماوو بند رانائیکے تھا۔ جو سیلون (موجود ہ سری لنکا) کی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ 1961
دوسری جنگ عظیم کے بعد برلن شہر 26میل لمبی دیوارکے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ یہ دیوار برلن کے نام سے مشہور ہوئی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلا م آباد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
روس نے پہلے انسان یوری گاگرین کو خلاء میں بھیجا۔
1962
پاکستان کے سر محمد ظفراللہ خان صاحب جنرل اسمبلی کے صدر بنے۔ 11جولائی 1962کو امریکہ نے پہلا مواصلاتی سیارہ ٹبل اسٹار فضا میں روانہ کیا۔
1963
22نومبر 1963کو امریکہ کے ہر دل عزیز صدر جان ایف کینڈی کو گولی مار کر ہلا ک کردیا۔ خانہ کعبہ کا غلاف پاکستان میں تیار ہوا۔
1964
عظیم باکسر محمد علی کلے نے سوئی لسٹن کو شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
چین نے پہلا ایٹمی دھماکہ کیا۔
1965
6 ستمبر 1965پاک بھارت جنگ کا آغاز ہوا۔
1966
مسز اندارگاندھی بھارت کی وزیر اعظم بنی۔ پاکستان کا پہلا ایٹمی ری ایکٹر چالو ہوا۔
1967
جنوبی افریقہ میں دنیا کا پہلا تبدیلی قلب کا آپریشن ہوا۔
بھارت کے پہلے مسلمان صدر ذاکر حسین نے اقتدار سنبھالا۔
1968
رچسرڈ نکس امریکہ کے صدر بنے۔
1969
21جولائی 1969کو پہلے انسان نیل آرمسٹرانک نے چاند کی سرزمین پر قدم رکھا۔ مراکش میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی۔
1970
کراچی کے ہوائی اڈے پر ایک جنونی شخص نے پولینڈ کے وزیر خارجہ کو ویگن تلے کچل کر ہلا ک کردیا۔ چین نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا۔
1971
پاک بھارت جنگ کے بعد بنگلہ دیش وجود میں آیا۔
اکتوبر 1971کو بارسلونا کے شہر میں ہاکی کا پہلا عالمی کپ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جسے پاکستان نے اسپین کو ایک صفر سے شکست دیکر جیت لیا۔
1972
جیبی کیلکولیٹر منظر عام پر آیا۔
نکارگوا میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ پورا ملک ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
1973
پاکستان میں شناختی کارڈ کی سکیم جاری ہوئی۔
1974
لاہور میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی۔ دنیا کی پہلی خاتون نے کسی ملک کے صدر ہونے کا اعزا حاصل کیا۔ جو ارجنٹائن کی ازبیلا پیرون تھیں۔ احمدیوں کو حکومت نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔
1975
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل کو ان کے بھتیجے نے قتل کردیا۔
بھارت نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑا۔
جاپانی خاتون نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔
1976
امریکہ نے نظام شمسی پر تحقیق کیلئے ’’وائجر‘‘ سیارے خلا میں بھیجنے کا آغاز کیا۔
1977
ٹیک آف کرنے والے دو طیارے آمنے سامنے آکر آپس میں ٹکڑا گئے۔ دونوں طیاروں کے پونے چھ صد مسافر جاں بحق ہوئے۔
1978
شاہراہ قراقرم جو پاکستان اور چین کا زمینی رابطہ ہے کا افتتاح ہوا۔
جنرل محمد ضیاء الحق پاکستان کے صدر بن گئے۔
1979
ایران میں آیت اللہ خمینی کے ذریعہ انقلاب آیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
ڈاکڑ عبدا لسلام صاحب کو طبعیات میں نوبل انعام ملا۔
مکہ میں خانہ کعبہ پر مسلح گروہ نے قبضہ کرلیا۔
1980
ایران عرا ق جنگ کا آغاز ہوا۔
خانہ کعبہ پر قبضہ کرنے والے 63افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
1981
مصر کے صدر انور سادات کو قتل کردیا گیا۔
برطانیہ کے ولی عہد چارلس اور لیڈی ڈیانہ کی شادی ہوئی۔
1982
برٹش اوپن سکوئش چیمپنئن شپ پاکستان کے جہانگیر خان نے جیتی۔
1983
پہلی امریکی خاتون خلاء میں روانہ ہوئی۔
1984
بھارت کی وزیر اعظم مسز اندراگاندھی کو قتل کردیا گیا۔
بھوپال میں گیس کے سانحہ میں دو ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
1985
پہلا مسلمان خلاء باز خلا میں اترا۔
روس کے صدر گوربا چوف بنے۔ حضرت چوہدری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، غلام احمد پرویز، بھولو پہلوان اور مسعود کھدر پوش کا انتقال ہوا۔
1986
روس میں چرنوبل ایٹمی ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا۔ سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان کے عالم چنا کو دنیا کا طویل القامت انسان قرار دیا گیا۔
1987
مسزمارگریٹ تھیچر تیسری بار برطانیہ کی وزیر اعظم بنی۔
1988
پاکستان کے صدر جنر ل محمد ضیاء الحق طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔
آرمینیا میں زلزلے سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
1989
بیسویں صدی میں طویل ترین حکمرانی کرنے والے شہنشاہ جاپان انتقال کرگئے۔
1990
2 اگست 1990کو عراق نے اپنے ہمسایہ ملک کویت پر قبضہ کرلیا۔
1991
روس کے صدر گوربا چوف نے استعفیٰ دے دیا۔
بورس یلسن روس کے نئے صدر بنے۔
پاکستان کا پہلا ٹینک الخالد تیار ہوا۔
1992
ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد شہید کردی گئی۔
25مارچ 1992وہ یادگار دن تھا جب پاکستان نے کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
1993
13ستمبر 1993کو اسرائیل کے وزیر خارجہ اور تنظیم آزادی فلسطین کے نمائندے نے تاریخی مواہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت فلسطینیوں کو غز ہ کی پٹی اور دریائے اردن کے مغربی ساحل پر آزاد حکومت قائم کرنے کا حق مل گیا۔
1994
10مئی 1994کو جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن مینڈیلا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔
1995
جاپان میں زلزلے سے پانچ ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔
محترم ڈاکڑ عبد السلام صاحب انتقال کرگئے۔
1996
امریکہ کے صدر بل کلنٹن نے جارجیا (اٹلانٹا) میں اولمپکس کی سو سالہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔ شیخ حسینہ واجدنے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ 1997
30جون یکم جولائی 1997کی رات بارہ بجے ایک پر وقا رتقریب میں برطانیہ نے ہانک کانگ کا اقتدار دوبارہ چین کے حوالے کردیا۔
31اگست 1997کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار کے حادثہ میں ہلاک ہوئیں۔ پاکستان کے سعید انور نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور 194بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
1998
پاکستان 7ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام کا پہلا جوہری ملک بن گیا۔
ملائشیا کے صدر سہارتو کا 32سالہ دور حکومت ختم ہوا۔
1999
11یورپی ممالک میں یور و کرنسی رائج ہوئی۔
امریکہ نے عراق پر 30ٹن بارود کی بارش کی۔ وسیم اکرم پہلے پاکستانی باؤلر قرار پائے جنہوں نے ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس صدی کا آخری سورج گرہن واقع ہوا۔ مکمل سورج گرہن کراچی میں 360سال بعد دیکھا گیا۔
محمد علی کو رائے عامہ کے ذریعہ اس صدی کا عظیم کھلاڑی قرار دیا گیا۔
2000
وادی ہنزہ کے 45سالا نزیر احمد صابر نے کینڈین ساتھی کے ہمراہ پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرایا۔
امریکہ کے نیشنل میزائل ڈیفنس پروگرام کا پہلا تجربہ ناکام رہا۔
پاکستان کے دفاعی ہتھیاروں کی پہلی نمائش 2000(IDEAS) کا انعقاد کراچی میں ہوا۔ (روزنامہ الفضل 9,10فروری)