زیر اہتمام لجنہ اماءاللہ کراچی
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒحضرت مرزا طاہر احمد ، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ پاکستان کی مختلف جماعتوں کے دورہ جات کے سلسلہ میں اپنے قیام کراچی کے دوران (فروری 1983 ءتا 1984ء) جن مجالس عرفان میں رونق افروز ہوئے۔
تب حضور رحمہ اللہ کی موجود گی جماعت کراچی کے لئے عید کا سماں لاتی تھی اور حضور ہر طرف علم و عرفان کے موتی بکھیرتے تھے، اس دوران ہر طبقہ فکر سے متفرق تعلیمی معیار کی حامل شریف النفس اور زیر رابطہ غیر از جماعت خواتین کو لجنہ اماء اللہ نے یہ موقع بہم پہنچایا کہ وہ حضور رحمہ اللہ سے سوال کر سکیں ، جن کے مدلل، دلنشین اور عام فہم جوابات سے حاضرین گہرا اثر لیتے تھے۔
اس علمی سرمایہ میں سائلین کی علمی اور روحانی پہلوسے تشنگی دور کرنے کے بکثرت سامان ہیں۔