حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ حضرت اقدس علیہ السلام کی پاک اولاد میں سے چھٹے نمبر پر تھے۔الہامی پیش خبریوں کے عین مطابق آپ کی زندگی کے دن بسر ہوئے اور آپ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے میدان میں غیر معمولی اونچے مقام پر فائز تھے۔ طبیعت میں بڑی نرمی اور حلیمی تھی اور ہمدردی خلق کا ایسا جذبہ تھا کہ جب بھی کسی حاجت مند کو پاتے تو اس کی حاجت روائی میں لگ جاتے۔ عاجزی وانکساری کی اعلیٰ صفات سے متصف تھے۔ یقینا ًآپ کے اعلیٰ نمونہ کا مطالعہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔