نظارت نشر و اشاعت قادیان نے مجلس شوریٰ بھارت 2015ء کی ایک تجویز کی تعمیل میں یہ کتابچہ تیار کرواکر ایک ہزار کی تعداد میں فضل عمر پرنٹنگ پریس قادیان سے شائع کروایا، مسودہ کا مواد مکرم منصور احمد مسرور صاحب ایڈیٹر ہفت روزہ اخبار بدر اور مولوی عبدالرشید ضیاء صاحب کا مرتب کردہ ہے۔ جیسا کہ کتاب کے عنوان سے عیاں ہے کہ اس موضوع پر مواد کا انتخاب کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ کیونکہ یہ رجال فارس تو مثل طفل شیر خوار اللہ تعالیٰ کی قربت اور معیت میں صبح و شام کرتے ہیں او ر اس اٹوٹ تعلق کا پتہ دینے والے واقعات کا تو نہ رکنے والا ایک سلسلہ ہوتا ہے ، الغرض مرتبین نے کافی لگن سے ایک صد صفحات سے زائد واقعات کا موثر اور حسین انتخاب پیش کیا ہے۔