جماعت احمدیہ کو اقلیت قرار دینے کے مطالبہ کا تجزیہ کرتے ہوئے مولانا دوست محمد شاہد صاحب نے یہ قیمتی مقالہ مرتب کیا ہے جوقریبا ساڑھے تین صد صفحات، اکتیس ابواب اور ایک ضمیمہ پر مشتمل ہے۔ اس میں مطالبہ اقلیت کے عالمی منظر نامہ اور گزشتہ صدیوں پر محیط خوفناک عالمی سازشوں کا دستاویزی انکشاف اور اس کے آلہ کار مسلم ممالک اور مذہبی شخصیات کا بیان ہے جسے عکسی حوالہ جات سے مرصع کیا گیا ہے۔
یقیناً عالمی سازش کے یہ سب کردار جماعت احمدیہ کو مٹانے، اس کی ترقی کی رفتار کم کرنے اور اپنے دیگر مذموم مقاصد میں تو کامیاب نہ ہوسکے لیکن تاریخ کے صفحات میں اپنا منفی کردار نبھانے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔