ملفوظات سے مراد حضرت بانی جماعت احمدیہ، مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کا وہ پاکیزہ اور پُرمعارف کلام ہے جو حضورؑ نے اپنی مقدس مجالس میں یا جلسہ سالانہ کے اجتماعات میں اپنے اصحاب کے تزکیہ نفس، ان کی روحانی اور اخلاقی تربیت، خداتعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنے اور قرآن کریم کے علم و حکمت کی تعلیم نیز احیاء دین اسلام اور قیام شریعت محمدیہ کے لیے وقتاً فوقتاً ارشاد فرمایا۔
نوٹ: ذیل میں ملفوظات کے تین ایڈیشن ہیں۔ 1984ء کا ایڈیشن جو مکمل 10 جلدوں میں شائع ہوا۔ 1988ء کا ایڈیشن جو مکمل 5 جلدوں میں شائع ہوا۔ اور نیا جدید ایڈیشن 2022ء ہے اور 10 جلدوں پر مشتمل ہے۔