مواہب الرحمٰن

اُردو ترجمہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی معرکۃ الآراء کتاب ’’مواھب الرحمٰن‘‘ ان کتب میں سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معاندین کو مخاطب کرکے تحریر فرمائیں اور ان کی نظیر لانے کا چیلنج دیا اور اس پر انعام بھی مقرر فرمایا۔

’’مواھب الرحمٰن‘‘ حضرت مسیح موعودؑ نے مصری جریدہ اللّواء کے ایڈیٹر ’’مصطفیٰ کامل پاشا‘‘ کے ان اعتراضات کے جواب میں تحریر فرمائی جو اس نے ایک انگریزی اشتہار دیکھنے پر حضرت مسیح موعودؑ پر کئے تھے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کتاب میں بڑی فصیح عربی زبان میں اس کے تمام اعتراضات کے جوابات دینے کے علاوہ اپنے عقائد، جماعت کے لئے تعلیم اور ان نشانات کا ذکر فرمایا ہے جو کتاب کی تالیف تک گزشتہ تین سالوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ کے حق میں ظاہر فرمائے۔

مولوی ثناءاللہ امرتسری نے حضرت مسیح موعود ؑ کے قصیدہ اعجازیہ پر کچھ اعتراضات کئے تھے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اس کے اعتراضات کا بھی ردّ کیا اور فرمایا کہ ثناءاللہ کیوں اس کی نظیر لاکر انعام نہیں لیتا۔

اس عربی تصنیف کا اُردو زبان میں ترجمہ افادہٴ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں عربی متن اور اس کا اُردو ترجمہ بالمقابل دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔