اہل پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ
مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیتجماعت احمدیہ کی مخالفت، ربوہ کے مقامی احمدیوں کو ایذاء رسانی اور ربوہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے والے چنیوٹ شہر کے مولوی منظور کی ابتداء اور انتہا بتاتے ہوئے اور اس کی مکمل تصویر کشی کرتے ہوئے مولانا موصوف نے اس مختصر کتاب میں صرف اور صرف مطبوعہ حوالہ جات سے مدد لی ہے۔ جس سے نہ صرف مولوی مذکور کی سیاسی، مذہبی اور کاروباری زندگی کا نقشہ سامنے آجاتا ہے بلکہ اس مولوی کے اکابرین اور اساتذہ کی حقیقت بھی تاریخ کے آئینہ میں عیاں ہورہی ہے۔
یہ کتابچہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت نے اپنے قلمی نام ’’شاہد عجمی‘‘ کے ساتھ مرتب کیا ہے۔