مذہبی انسائیکلوپیڈیا
ملک عبدالرحمٰن خادمادیان عالم کے میدان کارزار اور مذہبی مناظروں کے ماحول میں ایک موثر اور کارگر ہتھیار یہ مذہبی انسائیکلو پیڈیا مرتب کرنے والے اس قابل شخص نے نہایت مختصر عمر پائی، آپ 1910ء میں پیدا ہوئے اور 31 دسمبر 1957ء میں لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ آپ نے محض 17-18 سال کی عمر میں اپنی یہ پاکٹ بک مرتب کرنا شروع کردی تھی جو وقفہ وقفہ سے مزید اضافوں کے ساتھ شائع ہوتی رہی۔گجرات پاکستان سے چھوٹی تقطیع پرشائع کیاجانے والاآخری ایڈیشن 1200 صفحات پر مشتمل تھا۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن اسی مسودہ کے مطابق ہے جس میں ہستی باری تعالیٰ سے شروع کرکے مختلف مذاہب جیسے ویدک دھرم، عیسائیت، سکھ مت، بابیت و بہائیت وغیرہ اور مختلف مسلمان فرقوں شیعہ، احرار وغیرہ اور حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی ذات، تحریرات، الہامات او رپیش گوئیوں پر ہونے والے اعتراضات کا کافی و شافی جواب صد ہا تائیدی اور الزامی حوالہ جات سے دیا گیا ہے۔نیز اہل پیغام کے مقابل پر حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی نبوت کے حق میں دلائل کا باب بھی قائم کیا گیا ہے۔الغرض اس قیمتی خزانہ میں قریباً تمام اختلافی مسائل پر خاطر خواہ مواد جمع ہے۔