4 علمائے سلسلہ کی تقاریر کو یکجا کرکے یہ قیمتی کتابچہ مرتب کیا ہے ۔اس میں درج ذیل تقاریر کا مواد جمع ہے:
(الف) نبوت حضرت مسیح موعودعلیہ السلام (حوالہ جات غیر مبائعین 1914ء تک )
تقریر: مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل ، سابق مبلغ بلاد عربیہ
(دوم) خلافت احمدیہ اور بیعت خلافت
تقریر: مولانا شیخ مبارک احمد صاحب، سابق رئیس التبلیغ افریقہ
(سوم) نبوت و خلافت کے متعلق اہل پیغام کا موقف (13مارچ 1914ء کے بعد )
تقریر: جناب سید میر محمود احمد ناصر صاحب
(چہارم) نبوت حضرت مسیح موعودعلیہ السلام (حضرت مسیح موعودعلیہ السلام اور آپ کے خلفاء کا موقف 1914سے پہلے اور بعد)
تقریر: مولانا جلال الدین شمس صاحب
اس مختصر کتابچہ کا مطالعہ کرکے اہل فکر و دانش خود ہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اختلاف کے بعد حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی واضح تحریروں کے خلاف نبوت حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور آپ کے متبعین نے تبدیلی عقیدہ کی تھی یا غیر مبائعین حضرات اور ان کے سرگروہ مولوی محمد علی صاحب نے؟