صدسالہ جشن تشکر کے موقع پر شعبہ سمعی بصری کے تحت ایک کیسٹ تیار کروائی گئی تھی جس میں بذریعہ سوال و جواب بچوں کو نماز اور اس کے آداب و مسائل اور نماز پڑھنے کا طریق بتایا گیا تھا۔ بچوں کی مزید سہولت کے لئے اس آڈیو موادکو کتابی شکل دی گئی ہے۔ یوں بچوں کو نماز سکھانے کے لئے بہترین کوشش کی گئی ہے۔ بچے جب کیسٹ سننے کے ساتھ کتاب پر بھی نگاہ رکھیں گے تو لطف بھی دوبالا ہوجائے گا اور سمجھنے میں بھی زیادہ آسانی ہوگی۔