حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

آپ ؓ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے داماد اور حضرت نواب محمد علی خاں صاحب ؓ آف مالیر کوٹلہ کے فرزند تھے جنہوں نے ہر قسم کی آسائش کو چھوڑ کر مسیح پاک ؑ کی قربت کی خاطر ایک چھوٹے سے حجرے میں رہنا پسند کیا۔

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی صداقت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ آپ کے سلسلہ بیعت میں صرف غریب اور کمزور لوگ ہی شامل نہ ہوئے بلکہ مالی لحاظ سے بڑےمستحکم اور دنیاوی لحاظ سے عزت و تکریم رکھنے والے بھی آپ کی غلامی میں آئے۔ ایسے آسودہ حال لوگوں نے مسیح پاکؑ کو قبول کرکے پھر باہم محبت و اخوت اور مساوات کا عظیم نمونہ قائم فرمایا۔ عاجزی ، انکساری، ہمدردی خلق، مہمان نوازی ، توکل علی اللہ، خدمت دین اور انفاق فی سبیل اللہ کے نمونہ دکھانے والے اس عظیم وجود کے حالات زندگی کا مطالعہ بہت کچھ سکھانے والا ہے۔